ریاض،4دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے خصوصی شاہی فرمان کے تحت متعدد اہم حکومتی عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ان میں اہم ترین تبدیلی وزیرمحنت و بہبود آبادی کی بھی شامل ہے۔شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر مفرج الحقبانی کو وزارت محنت بہبود آبادی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی الغفیص کو نیا وزیرمحنت مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق الحقبانی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی متعدد اہم وجوہات ہیں۔ ان میں اہم ترین وجہ ان کا ویژن 2030ءکے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہنا اور سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ بھی ہے۔جب سے ڈاکٹر مفرج الحقبانی نے وزارت محنت کا قلم دان سنھبالا ملک میں سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔
اعدادو شمار کے مطابق سنہ 2015ءکی پہلی ششماہی کے دوران سعودی عرب میں ملازمت کے 71ہزار مواقع پیدا ہوئے۔ دوسری میں اس میں کمی آئی اور یہ تعداد 35ہزار تک آگئی، تیسری ششماہی میں 14ہزار اور سال کی آخری ششماہی میں معمولی اضافے کے بعد یہ تعداد 26ہزار پرآگئی تھی۔اس طرح پہلی ششماہی میں پانچ ہزار، دوسری میں 10ہزار اور تیسری چوتھائی میں یہ تعداد کم ہو کر 27ہزار پر آ گئی تھی۔ سنہ 2016ءکے دوران سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع میں کمی کی ایک وجہ غیر سعودی باشندوں کا ملازمتوں پر فائز ہونا بھی رہا۔ سبکدوش وزیر برائے لیبر سعودی شہریوں کو معقول روزگار کی فراہمی میں ناکام رہے۔